مواد پر جائیں

خبریںاز Hydari1 منٹ کا مطالعہ

کارگیل میں حجۃ الاسلام جواد حبیب کا تعلیمی و ثقافتی دورہ

کارگیل (۴ تا ۱۱ جون ۲۰۲۵) — حجۃ الاسلام والمسلمین جواد حبیب نے ایک ہفتے کے تعلیمی و ثقافتی دورہ کے دوران مختلف مدارس، دینی مراکز اور علمی اداروں کا معائنہ کیا اور مقامی علما و دانشوروں سے ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے کارگیل میں امام خمینیؒ کی برسی کی متعدد تقریبات میں شرکت کی اور امتِ اسلامی کی بیداری اور امامؒ کے افکار کی اہمیت پر خطابات کیے۔ اس موقع پر امام خمینیؒ میموریل ٹرسٹ، جمعیت العلماء، انجمن صاحب الزمانؑ، انجمن انقلاب مہدیؑ اور مرکز تبلیغات امام رضاؑ جیسے اداروں کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیا گیا۔

اس سفر کے دوران انہوں نے اقراء پبلک اسکول، نون کن پبلک اسکول، مدارس شہید مطہری اور دیگر مکاتب و دارالقرآنز کا بھی دورہ کیا اور طلبہ و اساتذہ سے ملاقاتیں کیں۔

اس دورہ میں ان کے ہمراہ پروفیسر محمد حسن، کونسلر جناب منظور حسین، جناب سید جمال موسوی اور پروفیسر محمد علی بھی شریک تھے، جنہوں نے جلسات میں قیمتی تجاویز پیش کیں اور پُرمغز تقاریر کیں۔

Educational and Cultural Visit of Hujjat-ul-Islam Jawad Habib to Kargil
Educational and Cultural Visit of Hujjat-ul-Islam Jawad Habib to Kargil
تبصرے دکھائیں

تبصرے

ابھی کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلا تبصرہ آپ کریں۔

    تبصرے بند ہیں۔

    شیخ جواد حبیب کو اپنی ہوم اسکرین پر شامل کریں

    1. Safari کے ٹول بار میں Share بٹن پر ٹیپ کریں۔
    2. نیچے اسکرول کریں اور “Add to Home Screen” پر ٹیپ کریں۔
    3. “Add” پر ٹیپ کریں۔ اب شیخ جواد حبیب اپنے آئیکن سے کھلے گا۔