پوسٹ پر واپس

شیخ جواد حبیب

حوالہ
P-00035
حصہ
مضامین
اشاعت
13 فروری، 2025
طوالت
4 منٹ کا مطالعہ · 775 الفاظ

نوجوانوں کا کردار امام زمانہ (عج) کی حکومت میں

تحریر محمد جواد حبیب

تاریخ اسلام کے مختلف شواہد اور عینی تجربات اس حقیقت کی گواہی دیتے ہیں کہ امام مهدی (عج) کے ظہور اور ان کی حکومت میں نوجوانوں کا کردار پہلے سے کہیں زیادہ مؤثر اور نمایاں ہوگا۔ امام (عج) کی حکومت میں نوجوانوں کی قربانی، ایثار اور خدمت گزاری کے ذریعے حضرت ولی عصر (عج) کے اہداف کے حصول میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ یہ حقیقت آئمہ معصومین (ع) کی احادیث سے بھی ثابت ہوتی ہے۔

  1. امام جعفر صادق (ع) کی حدیث:

امام جعفر صادق (ع) فرماتے ہیں:
"جب امام مهدی (عج) ظہور فرمائیں گے، تو نوجوان شیعہ اپنے گھروں کی چھتوں پر سو رہے ہوں گے، کہ اچانک ایک رات میں، بغیر کسی طے شدہ وعدے کے، امام (عج) کی آواز پر لبیک کہیں گے اور فوراً مکہ کی طرف روانہ ہو جائیں گے، اور صبح ہوتے ہی امام (عج) کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔"
یہ حدیث اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ نوجوانان امام (عج) کے ظہور کے لیے سب سے پہلے آمادہ ہوں گے اور ظہور سے پہلے بھی وہ ہمیشہ آمادہ اور منتظر رہیں گے۔

  • پہلا نوجوان سفیر:

امام جعفر صادق (ع) کی ایک اور حدیث کے مطابق، امام مهدی (عج) ظہور کے وقت ایک نوجوان کو اپنا نمائندہ بنا کر مکہ مکرمہ بھیجیں گے تاکہ وہ وہاں کے لوگوں کو امام (عج) کی پیروی اور ان کی عالمی حکومت کی حمایت کی دعوت دے۔ اس نوجوان کو "نفس زکیہ" یا "سید حسنی" کہا گیا ہے۔ یہ باایمان نوجوان جب مکہ پہنچے گا، تو حکام اسے شہید کر دیں گے۔ اس کے بعد امام (عج) کے 313 خاص ساتھی، جو سب کے سب نیک اور باایمان نوجوان ہوں گے، امام (عج) کی عالمی حکومت کے قیام کے لیے تیار ہوں گے۔

  • سید حسنی اور امام (عج) کے 313 یاور:

سید حسنی امام حسن (ع) کی نسل سے ہیں اور ان کی خصوصیات میں ذکر کیا گیا ہے کہ وہ ایک خوش شکل نوجوان ہیں جو امام (عج) کے ظہور سے پہلے دیلم (گیلان) اور قزوین سے قیام کا آغاز کریں گے۔ سید حسنی کی تحریک مکمل طور پر اخلاص، عمل، گفتار اور کردار میں شریعت محمدی (ص) کے مطابق ہوگی۔ سید حسنی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ظلم و زیادتی کے خلاف لڑیں گے اور اسلامی عدلت و قوانین کو لوگوں میں رائج کریں گے۔

  • 313 یاران اور جوانان کا اہم کردار:

امام مهدی (عج) کے ظہور کے وقت امام (عج) کے 313 خاص یاروں کا کردار بہت اہم ہوگا۔ یہ افراد ایمان، شجاعت اور طاقت سے مالا مال نوجوان ہوں گے اور ان کا کردار انتظامی، دفاعی اور تنظیمی سطح پر بہت اہم ہوگا۔ امام علی (ع) کی حدیث کے مطابق، "اصحاب مهدی (عج) جوان ہوں گے، ان میں کوئی بوڑھا نہیں ہوگا، سوائے چند کے جو آنکھوں کے سرمے کی طرح ہوں گے، اور کھانے میں نمک کی طرح، جو سب سے کم مقدار ہوتی ہے۔"

  • جوانی کی رمز امام مهدی (عج) کے یاروں میں:

حضرت مهدی (عج) کے قیام اور اس تحریک کی کامیابی کا دارومدار ان جوانوں کی بلند ہمتی اور پختہ ایمان پر ہوگا۔ ان جوانوں کا ایمان، علم، طاقت اور درایت اس عالمی و اسلامی تحریک کا سنگ بنیاد بنے گا۔ اس تحریک کا مقصد صرف دنیا بھر میں عدل و انصاف قائم کرنا نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک نئی عالمی اسلامی حکومت کا قیام بھی ہے جو ہر جوان کے اندر ان خصوصیات کو زندہ کرے گا۔

  • امام مهدی (عج) کی جوانی:

اماموں کی حدیثوں میں حضرت مهدی (عج) کی جوانی کو خاص طور پر بیان کیا گیا ہے۔ امام علی (ع) نے فرمایا:
"مهدی، قریش کے ایک جوان ہوں گے، جو چابک اور ماہراں سے ہیں اور وہ تیس سال یا چالیس سال سے کم عمر میں ظہور کریں گے۔"
اسی طرح، امام حسین (ع) نے فرمایا:
"اگر مهدی (عج) قیام کریں گے تو لوگ انکار کریں گے، کیونکہ وہ ایک جوان کی صورت میں ظاہر ہوں گے۔"
یہ حدیثیں ہمیں بتاتی ہیں کہ امام مهدی (عج) کی ظاہری شکل و صورت اور ان کی جوانی ایک بہت بڑا امتحان ثابت ہوگی۔

نتیجہ:

امام مهدی (عج) کی حکومت میں نوجوانوں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہوگا۔ یہ وہ وقت ہوگا جب جوان اپنے ایمان، قربانی، اور خدمت کے ذریعے امام (عج) کے ساتھ مل کر عدل و انصاف کا قیام کریں گے اور ایک نئی دنیا کی بنیاد رکھیں گے۔ ہمیں اپنے نوجوانوں کو اس راستے پر گامزن کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ امام (عج) کی حمایت میں اپنا کردار ادا کر سکیں اور عالمی حکومت کی تعمیر میں حصہ لے سکیں۔

اللہ تعالی ہمیں اپنے نوجوانوں کی تربیت کرنے کی توفیق دے اور امام مهدی (عج) کے ظہور میں ان کا حصہ بنائے۔ آمین۔